• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں ہیں اور حالت کیسی ہے ؟

May 29, 2020

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کوروناکا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کی حالت بہت بہتر ہے اور وہ گھر سے ہی عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ میں کورونا کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے میں بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔