• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتوں کو مذہبی مقامات پر عبادت کی محدود سطح پر اجازت دیدی

May 30, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتوں کو مذہبی مقامات پر عبادت کی محدود سطح پر اجازت دیدی،ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد کے ساتھ مذہبی مقامات پر جانے کی اجازت ہو گی
میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ ریلیف خیبرپختونخواکاکہنا ہے کہ مذہبی مقامات میں فرش پر کارپٹ موجود نہیں ہونگے،اگرکارپٹ ہٹاناممکن نہ ہو تو اوپر پلاسٹک کی شیٹ ڈالی جائے ،پلاسٹک کی شیٹ کو مسلسل صاف کیا جائے ۔

محکمہ ریلیف کاکہنا ہے کہ عبادت سے قبل اوربعد میں مذہبی مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا جائے ،بزرگ شہری بچے اور بیمار افراد مذہبی مقامات پر نہ جائیں ۔