• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کب کیا جائے گا؟کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

May 30, 2020

دبئی(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کا حتمی فیصلہ 10 جون کو کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ششانک منوہر کی سربراہی میں ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جو بے نتیجہ ختم ہوئی۔ تاہم ایونٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ 10 جون تک موخر کر دیا گیا ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ممکنہ پلانز پر غور کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں برس اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔