لاہور(نمائندہ خصوصی)اداکارہ آمنہ خان 23سالہ کزن کورونا کے باعث انتقال کر گیا۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے آمنہ خان نے کہا کہ میرے کزن کے پھیپھڑے اس وائرس کا شکار ہوکر ناکارہ ہوگئے، یہ بالکل غلط ہے کہ جوان لوگ اس وائرس کا شکار ہوکر بچ جاتے ہیں میرا کزن سلمان ملک صرف 23 سال کا تھا اور کل رات وینٹی لیٹر پر اس کا انتقال ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میرا خاندان اس کا شکا ر ہوسکتا ہے تو ہم میں سب اس وائرس کے خلاف محفوظ نہیں ہیں میری سب سے اپیل ہے کہ اس بیماری کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے گھروں میں رہیں۔