مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )
رات دیر سے مورو شھر کے جوکھیہ محلا نزد شھید عبدالرزاق چوک کی مین گلی میں دکان کے اوپر گھر کی دیوار گرنے کی وجہ سے نوجوان عمیر علی سومرو دیوار کے نیچے دب کر شدید زخمی ہوگیا۔
جسے علاقہ مکینوں نے باہر نکال کر تشویشناک حالت میں تحصیل ہاسپیٹل مورو لیکر آئے جہاں پر دورانِ علاج نوجوان عمیر علی سومرو زخموں کے تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔
ڈیوٹی ڈاکٹر امیر علی بگھیو نے نوجوان عمیر علی سومرو کے فوت ہونے کی تصدیق کی۔
نوجوان عمیر علی سومرو کے فوت ہونے کی اطلاع ملنے پر فوتشدہ نوجوان کے رشتیدار اور دوست وغیرہ بڑی تعداد میں تحصیل ہاسپیٹل مورو پہنچے۔
اس موقع پر علائقے مکینوں کا کہنا تھا کہ عمیر علی سومرو اپنی دوکان پر استری کا کام کرتا تھا، نوجوان قریبی سبیل سے موٹر سائیکل پر پانی کا واٹر کولر بھر کر جیسے ہی اپنی دوکان پر پہنچا تو دکان کے اوپر گھر کی دیوار اچانک نیچے اس نوجوان کے اوپر گر گئی جس کی وجہ سے نوجوان عمیر علی سومرو دیوار کے نیچے دب کر فوت ہوگیا ہے اور اس کے علاوہ دکان کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل بھی تباہ ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کافی دفعہ دکان مالک اشفاق پیرزادو کو شکایات کی کے بلڈنگ بہت پرانی ہے اور کمزور ہوچکی ہے اسے بلڈنگ کو نیا بنوایا جائے مگر زبون بلڈنگ کے مالک اشفاق پیرزادو نے ہماری ایک بھی نہیں سنی اور آج ایک قیمتی انسانی جان ضائع ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ زبون بلڈنگ کے مالک اشفاق پیرزادو کو ایک بے گناھ انسان کے قتل کےٕ الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب متوفی نوجوان عمیر علی سومرو کی نعش گھر پہنچنے پر گهر میں کھرام مچ گیا۔