(عمران خان خیبر پختون خواہ )
صوابی پولیس کی بڑی کاروائی لاکھوں روپےمالیت کی منشیات پنجاب کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،بین الصوبائی سمگلرز گرفتارٹرک اور موٹر کار پولیس کی تحویل میںجبکہ ہزاروں رقم بھی برآمد کیے گئے
تھانہ زیدہ کے قریب جی ٹی روڈ پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ کاروائی کے دوران ٹرک نمبری E-1503/mardan میں 16کلو 369گرام چرس اور 6کلو 287گرام افیون برآمد کرکے بین الصوبائی سمگلرز کو گرفتار کیے گئے
جبکہ ایک اور الگ کاروائی میں موٹرکارنمبری BC-2328از قسم پریمیو X کے حفیہ خانوں سے 7کلو 560گرام چرس برآمد کرکے بین الصوبائی سمگلر گرفتار کیا گیا*
ٹرک میں چرس اور افیون بین الصوبائی سمگلر اسحاق خان کی ایماء پر پنجاب سمگل ہو رہاتھا
اور بین الصوبائی سمگلر اسحاق خان ساتھ ہی اپنے موٹر کار میں بھی چرس سمگل کر رہے تھے
منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والا بین الصوبائی سمگلر اصل سرغنہ اسحاق ہے
صوابی۔ڈی پی او صوابی عمران شاہد کو منشیات کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی حفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سمگلرز ٹرک کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کر ضلع صوابی کے راستے پنجاب کو سمگل کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانکر پولیس ٹیم نے تھانہ زیدہ کے حدود میں کامیاب کاروائی کرکے بین الصوبائی سمگلر گرفتار اسحاق ولد خان شیر ساکن کالوخان، ٹرک ڈرائیور جمشید علی ولد غلام مناف اور شاہ سوار ولد جمشید علی ساکنان اسماعیلہ کو گرفتار کیے گئے
تفصیل ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کی حوالے سے بتایا کہ ڈی پی او صوابی کو اطلاع ملی تھی کہ بین الصوبائی منشیات سمگلر نیٹ ورک کے ارکان کسی بھی وقت منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب کو سمگل کرنے کی کوشش کرینگے۔اس اطلاع کی تصدیق کی بعد انہوں نے ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او زیدہ انسپکٹر نورالامین خان ، ایس آئی آئین خان،سب انسپکٹر سبحان اللہ جدون، اے ایس آئی بلال خان،اے ایس آئی خالد آمین اور دیگر پولیس نفری پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔بحکم ڈی پی او صوابی پولیس کی اس ٹیم نے انسدادی کاروائی کے طور پر صوابی جہانگیرہ روڈ نذد زیدہ پولیس سٹیشن بمقامBMCہسپتال میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی سخت چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں ایک مشکوک ٹرک نمبر E-1503۔کوتلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران ٹرک کی ڈرائیور سیٹ کے نیچے بنائے گئے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی مجموعی طور پر 16369 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 6287گرام افیون برآمد کرکے ٹرک میں سوار منشیات کے بین الصوبائی سمگلر جمشید اور شاہ سوار ساکنان اسماعلیہ ضلع صوابی کو گرفتار کرلیے منشیات سمگلر کو فور ی طور پر تھانہ زیدہ میں منتقل کردیا گیا جہاں انکے خلاف لاکھوں مالیت کی چرس سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ منشیات سمگلر نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران پکڑی گئی چرس صوبہ پنجاب کو سمگل کرنے کا اعترف جرم کرلیا ہے۔
دریں اثناء ایک اور الگ کامیاب کاروائی کے دوران اصل سرغنہ بین الصوبائی سمگلر اسحاق ساکن کالوخان کو بمقام کھنڈہ موڑ میں موٹر کار نمبری BC-2328کو قابوں کرکے حفیہ خانوں سے 6پیکٹ یعنی کل 7560گرام چرس برآمد کیا گیا،
زیر حراست ملزمان سے منشیات سمگلر نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔