• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فوادچودھری کاوزیراعظم عمران خان سے نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کامطالبہ

Jun 1, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر فوادچودھری نے وزیراعظم عمران خان سے نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کامطالبہ کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرفوادچودھری نے وزیراعظم عمران خان کوخط تحریرکیا ہے جس میں فوادچودھری نے نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔

فوادچودھری نے خط میں کہاہے کہ نوازشریف کی سامنے آنیوالی تصاویرمیں حالت اچھی نظرآرہی ہے،نوازشریف ٹیسٹ رپورٹس حکومت کےساتھ شیئرنہیں کررہے،وفاقی وزیر کاکہنا ہے کہ برطانوی لیبارٹریزنے نوازشریف کی بیماری کی تصدیق نہیں کی، نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس سے متعلق تحقیقات کی ضرورت ہے۔
فوادچودھری نے مطالبہ کیا کہ ٹیسٹ رپورٹس کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنائی جائے،خدشہ ہے عدالتوں سے ریلیف کیلئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس تیارکی گئیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی تصاویربتارہی ہیں کہ وہ صحت مندہیں،حقائق مسخ کرکے نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی راہ ہموارکی گئی۔