• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی آئی اے سفارشی ٹولہ چلا رہاہے،اب کبھی بھی یہ کام نہیں کروں گی،معروف فیشن ڈیزائنر پھٹ پڑیں

Jun 2, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی) معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان ن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کیخلاف پھٹ پڑیں۔ کہتی ہیں پی آئی اے کو سفارشی ٹولہ چلا رہا ہے اور اب وہ کبھی بھی پی آئی اے پر سفر نہیں کریں گی۔

فیشن ڈیزائنر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ گزشتہ 30 سال میں پی آئی اے میں اپنے رشتہ داروں کو سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا۔ حیران ہوں کہ کس طرح پی آئی اے کو سفارشی ٹولے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ حادثے میں چلے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔

ماہین خان نے کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی بہن کی ویڈیو بھی ٹوئیٹ کی، جس میں وہ اپنے بھائی کی لاش وصول کرنے میں درپیش مشکلات پر بات کرتی دکھائی دیں۔

ماہین خان نے ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے طیارے میں ان کے بھائی مرزا وحید شاہ بیگ بھی سوار تھے اور انہیں حادثے کا علم خبروں کے ذریعے ہوا تھا۔