• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ میں جعلی ڈومیسائل جاری کرنا انتھائی افسوسناک عمل ہے۔

Jun 2, 2020

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)پی ٹی آئی نادرن سندھ سکھر ریجن کے جنرل سیکریٹری مبین احمد جتوئی نےکہا ہے کہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل جاری کرنا انتھائی افسوسناک عمل ہے۔ سندھ کے نوجوان بیروزگار بیٹھے ہیں۔ مختلف صوبوں سے سندھ میں ڈومیسائل جاری کر کے ان کے حق پر ڈاکا ڈالا جا رھا ہے۔ انہوں نے ایسا اظھار سکھر سے جاری کردہ پریس بیان میں کیا ہے۔ مبین جتوئی نے کہا کے سندھ حکومت کی نااھلی کے باعث سندھ میں مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیئے ہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت کی بہتر کارکردگی ہونے سے ملک کی معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤں میں نرمی کے بعد صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے دلاسوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران وفاق نے احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب عوام کو 12.12 ھزار روپے کا وظیفہ دیکر ان کی مدد کی۔ پی پی پی کے حکمران اور من پسند کاموروں نے غیر واسطیدار للوگوں کو ڈومیسائل جاری کر کہ سندھیوں کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے