• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جعلی اکاﺅنٹس اور سولر لائٹس کیس،نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو کل طلب کرلیا

Jun 3, 2020

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کوجعلی اکاﺅنٹس اور سولر لائٹس کیس میں کل طلب کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ کو تمام متعلقہ کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ کوکل طلب کرلیا، مرادعلی شاہ کوجعلی اکاؤنٹس اورسولرلائٹس کیس میں طلب کیاگیاہے ،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوتیسری بارطلب کیاگیاہے جبکہ وہ ایک بار نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ کو تمام متعلقہ کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے اسلام آباد پولیس کوخط لکھ دیا،خط میں کہاگیا ہے کہ نیب دفتر کے باہرسیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔