• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مویشی منڈی علیواہن کے سال 2020-21 کے لیے ٹھیکے کی نیلامی منعقد ہوئی

Jun 3, 2020

سکھر (رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) مویشی منڈی علیواہن کے سال 2020-21 کے لیے ٹھیکے کی نیلامی منعقد ہوئی محمد عظیم جاگیرانی نے سب سے زیادہ بولی ایک کروڑ 98 لاکھ68 ہزار رپے دیکر ٹھیکہ حاصل کر لیا مویشی منڈی کی نیلامی میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جاتے ہیں ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یار محمد جونیجو کی کی گفتگو تفصیلات کے مطابق بالائی سندھ کی بڑی مویشی منڈی علی واہن کے ٹھیکے کیسالانہ نیلامی ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سکھر ڈویژن یار محمد جو نیجو کی نگرانی میں یونین کونسل علیواہن کے دفتر میں آکشن کمیٹی اور یوسی کے چیئرمین کریم بخش سومرو۔میمبر یوسی سیکرٹری لدھو مل کی موجودگی میں ہوئی جس میں مختلف ٹھیکداروں حاکم علی جاگیرانی۔علی مرداں مہر۔یعقوب جاگیرانی الطاف حسین جاگیرانی۔طالب حسین۔ہادی بخش جاگیرانی، محمد اعظم جاگیرانی۔محمد عظیم جاگیرانی۔حاجی ادریس جاگیرانی نے شرکت کی سا ل 2020-21 کے لئے ٹھیکے کی سرکاری بیڈ ایک کروڑ اٹھانوے لاکھ 31ہزار سات سو پچاس روپے مقرر تھی ٹھیکیداروں نے بولیاں دیں محمد عظیم جاگیرانی نے سب سے زیادہ ایک کروڑ اٹھانوے لاکھ اڑسٹھ ہزار روپے بولی دیکر مویشی منڈی علیواہن کا ٹھیکہ حاصل کر لیا اس موقع پرریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سکھر ڈویژن یار محمد جونیجو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹھیکے کی نیلامی کے لیے ایک ماہ قبل نیلامی اخبارات میں اشتیہار شایع کروایا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی ٹھیکدار بولی میں حصہ لے سکے نیلامی میں شفاف طریقے سے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے زیادہ بولی دینے والے ٹھیکدار کو ٹھیکہ دیا گیا ہے تاکہ ادارے کو فائدہ پہنچ سکے اس موقع پر یوسی کے و ائس چیئرمین جمیل احمد کونسلروں محمد اشرف سومرو۔محمد ظہیر قاضی۔خالق سنو شر۔شمس الدین جسکانی بھی موجود تھے دیگر ٹھیکداروں اور بلدیاتی نمائندوں نے کامیاب ہونے والے ٹھکیدار کو مبارکباد دی،
فوٹو کیپشن
روہڑی؛ مویشی منڈی علی واہن کے سال 2020-21 کی نیلامی ریجنل ڈائریکٹر یار محمد جونیجو کی نگرانی میں ہورہی ہے آکشن کمیٹی کے چیئرمین کریم بخش سومرو ودیگر بھی موجود ہیں