• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹیج پر پرفارمنس کے دوران معروف گلوکارہ پیٹ پر آتش بازی والا راکٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوگئیں

Sep 3, 2019

میڈرڈ (نمائندہ خصوصی) سپین میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران مقامی پاپ گلوکارہ جوانا سینز سٹیج پر آتش بازی کا سامان پھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سپین کے شہر لاس برلاناس میں ’ سپر ہالی ووڈ آرکسٹرا‘ گروپ کی جانب سے کنسرٹ کیا جارہا تھا۔ جب 30 سالہ پاپ گلوکارہ جوانا سینز پرفارم کر رہی تھیں تو اسی وقت سپیشل ایفیکٹس پیدا کرنے کیلئے سٹیج پر آتش بازی کی گئی لیکن اس میں گڑ بڑ ہوگئی اور سٹیج پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

جب آتش بازی کا سامان بے ترتیب ہو کر پھٹا تو ایک راکٹ سیدھا گلوکارہ جوانا سینز کے پیٹ پر لگا اور پھٹ گیا ، راکٹ لگنے کے باعث گلوکارہ شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔