راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)ماضی کے معروف ڈرامے ’’ گیسٹ ہاوس‘‘ میں ریمبو کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار طارق ملک کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طارق ملک کا ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد طارق ملک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعرات کے روز وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ اداکار طارق ملک نے مشہور ڈرامہ سیریل گیسٹ ہاوس میاں مراد ویٹر کا کردار ادا کیا تھا۔