بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے کی خودکشی، گھر پر لگائی پھانسیبالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (bollywood actor Sushant Singh Rajput ) نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ سشانت سنگھ کی لاش مبئی کے باندرا میں واقع ان کے گھر پھانسی سے جھولتی ملی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر فی الحال معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (bollywood actor Sushant Singh Rajput ) نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ سشانت سنگھ کی لاش مبئی کے باندرا میں واقع ان کے گھر پھانسی سے جھولتی ملی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر فی الحال معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
سشانت بالی ووڈ کے بیحد مقبول و مشہور اداکار تھے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی عمر 34 سال تھی۔ رپورٹ کے مطابق سشانے کے کچھ دوست بھی ان کے گھر پر تھے۔ ان کے کمرے کے دروازے کو جب توڑا گیا تو روم میں سشانت پھانسی کے پھندے سے لٹکے پائے گئے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطاابق وہ گزشتہ چھہ ماہ سے سے ڈپریشن سے گزر رہے تھے۔
بہار میں واقع پورنیا کے مقامی سشان سنگھ نے ممبئی میں واقع باندرا میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔ سشان سنگھ نے ‘کس ملک میں ہے میرا دل’ نام کے ڈیلی سوپ میں کام کیا پر ان کو پہچان ایکتا کپور کے ایک سیریل پوتر رشتہ سے ملی۔ اس کے بعد سشانت کو فلمیں بھی ملنے لگیں۔ کائے پو چھے! میں سشانت سنگھ نے اہم کردار ادا کیا تھا اور ان کی اداکاری کی تعریف بھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد سشانت شدھ دیسی رومانس میں وانی کپور اور پرینیتی چوپڑا کے ساتھ نظر آئے۔