• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کا شکار شاہد آفریدی کا مداحوں کے لیے پیغام

Jun 15, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کا مداحوں کے لیے پیغام سامنے آیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ جو لوگ میری صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں اور جو اظہار ہمدردی کے پیغامات بھیج رہے ہیں ،ان کا شکریہ ۔شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں سے کہا کہ مہربانی فرما کر گھر میں رہیں اور ان لوگوں پر نظر رکھیں جنہیں اس آزمائش کے وقت میں مدد کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کا شکار ہونے سے پہلے شاہد آفریدی اپنی فاﺅنڈیشن کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں امداد ی کام میں مصروف تھے