• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کے مقبول ترین کمیئر،شاعر اور ادیب طارق عزیز آج لاہور میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں

Jun 17, 2020

(عمران خان )
پاکستان کے مقبول ترین کمیئر،شاعر اور ادیب طارق عزیز آج لاہور میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں جن کی عمر84 برس تھی اور ان کے لواحقین میں ایک بیوہ شامل ہےطارق عزیز شوگر کے مرض میں مبتلا تھے جنہیں آج صبح روٹین کے چیک اپ کے لئے ہسپتال لے جانے کی تیاری تھی،وہ گاڑی میں بیٹھے ہی تھے ان کا ہارٹ فیل ہوگیا اور وہ دنیا سے کوچ کرگئے۔

طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے جن کا تعلق جالندھر کی آرائیں گھرانے سے تھا۔ ان کے والد میاں عبد العزیز 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے۔ طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے ہی حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے تاہم 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو” نیلام گھر” نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں “بزمِ طارق عزیز ” کا نام دے دیا گیا۔
طارق عزیز ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت (1967 ) تھی اور ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔

انہیں ان کی فنی خدمات پر بہت سے ایوارڈ مل چکے ہیں اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔ طارق عزیز نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 1997 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
طارق عزیز نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ چونکہ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے اس لئے وہ اپنے تمام اثاثے و املاک پاکستان کے نام کرتے ہیں۔

طارق عزیز کی وفات کی خبر ملک میں نہایت دکھ اور افسوس سے سنی گئی