• Fri. Apr 19th, 2024

مصباح الحق نے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے بعد پیغام جاری کر دیا

Sep 4, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو تین سال کیلئے ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو تین سال کیلئے باولنگ کوچ مقرر کر دیاہے جس کے بعد مصباح الحق نے پیغام بھی جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ کی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں ، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، ہیڈ کو چ کی ذمہ داری میر ے لیے ایک چیلنج ہو گا ، امید ہے اسے پوری طرح نبھاﺅں گا ۔مصباح الحق اور وقار یونس سری لنکا کے خلاف سریز سے کوچنگ کے کام کا آغاز کریں گے ۔