لندن (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 30 کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ کا اعلان کیا ہے جس میں 8 نئے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ای سی بی نے گزشتہ مہینے ٹریننگ کیمپ کیلئے 55 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہیں کم کرتے ہوئے 30 کر دیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی یکم جولائی سے 3 جولائی تک شیڈول انٹراسکواڈ میچ کیلئے ہیمپشائر ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ کریں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں معین علی، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، ڈومینک بیس، جیمز بریسی، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرالی، سیم کیورن، جو ڈینلی، بیین فوکس، لوئس گریگوری، کیٹن جیننگز، ڈین لارنس، جیک لیچ، ثاقب محمود، کریگ اوورٹن، جیمی اوورٹن، میتھیو پارکنسن، اولی پوپ، اولی روبنسن، جو روٹ، ڈوم سبلی، بین سٹوکس، اولی سٹون، عمار وردی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔