کراچی(غلام مصطفے عزیز )آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے “وکٹم سپورٹ پروگرام” کے تحت مختلف نوعیت کے جرائم/واقعات پر بروقت ریسپانس اورمتاثرہ شہریوں کی دادرسی پر “ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج عرفان بلوچ اور ایس ایس پی کشمور اسدرضا” کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور ایک ایک لاکھ روپے نقدانعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اے آئی جی آپریشنز سندھ کی رپورٹ کے مطابق وکٹم سپورٹ پروگرام مہم کے دوران لارکانہ میں 1248 مختلف نوعیت کے واقعات اور لوگوں کی شکایات پر 1091 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1250 تھی۔ رپورت میں مذید بتایا گیا کہ وکٹم سپورت پروگرام اور اس تناظر میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی رہنما ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے مختلف واقعات و جرائم سے متاثرہ افراد/خاندانوں کے گھروں کا لاڑکانہ رینج کے 1045 پولیس افسران نے باقاعدہ وزٹ کیا اور انکی داد رسی/عیادت کی۔ اسی طرح لاڑکانہ رینج میں 166متاثرہ افراد کی ووکیشنل ٹریننگ جبکہ پولیس کی تربیت اور انکی آگاہی کے لیے 236 پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ مہم کے دوران دوسری پوزیشن سکھر جبکہ تیسری پوزیشن ایسٹ زون نے حاصل کی۔