ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ان کے ایک اور فین نے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 14 سالہ لڑکے کی خود کشی کا واقعہ ناگپور میں پیش آیا جہاں سشانت سنگھ راجپوت کے 14 سالہ فین نے اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
لڑکے کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ سشانت کی خود کشی کی وجہ سے ان کا بیٹا بھی شدید دباو میں تھا اور مسلسل ٹی وی پر سشانت سے متعلق خبریں دیکھتا رہتا تھا۔ گھروالوں نے اس کی اس معاملے سے توجہ ہٹانے کی بڑی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوسکی اور اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سشانت سنگھ کے 2 فینز خود کشیاں کرچکے ہیں اور اب یہ تعداد 3 ہوگئی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو پھندہ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا ، ان کی خود کشی سے دلبرداشتہ ہو کر ایک 17 سالہ لڑکی اور ایک نوجوان نے اپنی زندگیاں ختم کرلی تھیں۔