• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ منال خان کا بذریعہ سڑک لاہور سے کراچی جانے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ۔۔۔

Jun 29, 2020

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ان کا بذریعہ سڑک سفر کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ان کا خیال تھا کہ لاہور سے کراچی کا سفر بذریعہ سڑک کرنا سستا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سمیت عام سوشل میڈیا صارفین اپنا ردعمل دے رہے ہیں.عوام کی جانب سے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

منال خان سے قبل فہد مصطفیٰ ، اعجاز اسلم اور وینا ملک بھی سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعہ پیٹرول کی قیمتوں میں یکدم اضافے پر اپنا ردعمل دے چکے ہیں۔