لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نو منتخب چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے کیمپ میں سخت محنت کی اور فٹنس میں بہتری لائے ہیں جس پر ہم پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم اگلے ہفتے قیادت سمیت اہم فیصلے کریں گے۔
دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا کہنا تھا کہ کپتانی سے متعلق فیصلہ مصباح الحق اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کیساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔