یوں تو مہنگائی پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسلہ ھے لیکن پاکستان اس سے زیادہ متاثر ھوا ھے۔۔۔
اسکی وجہ یہ ھے کہ پاکستان کی اسوقت تقریباً % 70 فیصد آبادی غربت کی لکیر تک یا نیچے ھے۔۔۔
اور اب تو پورا پاکستان ہی غریب نظر آتا ھے ماسواے انکے جو غربت کا باعث ہیں چلیں ہم یہ بھی نہیں کہتے مہنگائی تو بحرحال بہت بڑھی ھے اور موجودہ مہنگائی نے تو سابقہ سارے ریکارڈ دیے ۔۔۔
روز و مرہ کی اشیاء خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ھوتی جا رہی ھے اب موجودہ حکومت اس مہنگائی کا سار نزلہ سابقہ حکومت پر گراۓ تو اس سے کیا عوام خوشحال اور مطمعن ھوجایں گی ؟؟؟؟
بلکل ایسا نہیں ھے آج ایک ویڈیو کلپ دیکھ کر اس بات کا شدت سے احساس ھوا کہ اس موضوع کو اب تک کیوں نظر انداز کیا ۔۔۔
ایک پی ٹی آئی کا ورکر کسی ٹی وی چینل کو بتا رھا تھا میں ایک صاحب حثیت آدمی تھا اور اپنے بچوں کو اچھے سکولوں میں پڑھا رھا تھا لیکن مہنگائی کیوجہ سے میں نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے اٹھا لیا اور اب سرکاری سکولوں والے میرے بچوں کو داخل نہیں کر رھے اور یہ باتیں کرتے ھوے اسکی آنکھوں میں آنسو تھے خان صاحب آپکے دیرینہ ورکروں کو آپکی توجہ درکار ھے !!!!!
ورنہ پارٹی کے لیے لڑنے والے اپنی دال روٹی کی خاطر آپ سے بھی لڑنے لگیں گے۔۔۔۔
جو بھی ھے جیسا بھی ھے حکومت وقت کی ذمہ داری ھے لوگوں کو ریلیف دینا وہ حکومت وقت سے مطالبہ نہیں کریں گے تو کس سے کریں۔۔۔
ذخیرہ اندوزوں کو کنٹرول آپ نے کرنا ھے آپ کے اردگرد بھی تو مال بنانے والے لوگ جمع ہیں۔۔۔
اور انہی حضرات گرامیان کا یہ سب کیا دھرا ھے وہ ایک سازش کے تحت آپکی پارٹی میں آۓ یا لاۓ گئے یہ بات پرانی ھے۔۔۔
جو ھوا اس میں آپ بھی برابر کے شریک ہیں کیوں دیے ان لوگوں کو ٹکٹ دیے ؟؟؟
کیوں لاۓ پارٹی میں ؟؟؟؟
کیا ھوتا اگر آپ اپنی پارٹی ہی کے لوگوں کو الیکشن لڑواتے ھار ہی جاتے ناں !!!!!
اپوزیشن میں بیٹھ جاتے اس قدر سبکی تو نہ ھوتی!!!!!
اور ہم اب بھی یہ سمجھتے ہیں آپ بہتر ہرفارم کرتے
اب دیں جواب قوم کو !!!!
جہاں تک قرضوں کا تعلق یہ عوام نے نہیں لیے تھے جن سے اب آپکی حکومت وصول کر رہی ھے کہاؔ گئیں وہ باتیں اور وہ اربوں کی کرپشن کا کیا ھوا ؟؟؟؟؟
سب ھوا ھوگئے ؟؟؟؟؟
اور جو ان میں ملوث تھے وہ سب رھا ھوگئے اب کریں انتظار وہ کب آیں گے وہ تب آیں جب تک وہ آپ کی حکومت کا بندوبست نہیں کر لیتے ۔۔۔
اب دو باتیں ہیں ۔۔۔
1 ۔ ان پر کرپشن کے چارجز جھوٹے تھے
2 ۔ کرہشن کے چارجز ٹھیک تھے لیکن وہ لوگ مضبوط تھے
اب عوام کیا کرے کیسے گزارا کرے اپنے بال بچوں کو کھانا کہاں سے کھلاے روزی روٹی کا بندوبست کون کرے گا اب تک لاکھوں لوگ بیروزگار ھوچکے کہاں گئی وہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئے وہ پچاس لاکھ گھر ؟؟؟؟
قوم سوال کرتی ھے ؟؟؟؟؟
کیا وہ سب الیکشن جیتنے کا اسٹنٹ تھا ؟؟؟؟
دونوں وعدے دونوں جھوٹے نکلے اور رہی بات کرپٹ لوگوں اور کرپشن کی وہ تو آپکی صفوں میں بھی موجود ہیں ۔۔۔
اور آپکی حکومت کا حصہ ہیں آنکھیں کھولیں اگر اس لولے لنگڑے نظام میں سکت نہیں تو اس نظام کوہی جڑ سے اکھاڑ دیں۔۔۔۔
باو جی گئے کیا وہ سزا یافتہ نہیں تھے ان کے برادر انکے سمدھی اور انکے بعد انکے داماد کیا سب چور نہیں تھے تو پھر چور کون ھے جواب جو صحیح بنتا ھے بس غریب عوام ھے جو اس ملک کا قرضہ چکا رہی ھے ٹیکسوں کی صورت میں مہنگائی کی صورت میں ۔۔۔
قوم مطالبہ کرتی ھے جیلیں کھول دیں بہت سے بیمارہیں جو جیلوں میں مر رھے ہیں !!!!
ان میں کئی مجرموں کو کینسر بھی ھوگا بہت ساروں کے پلیٹ لیٹس بھی ناہموار ھونگے ان سب کو بھی اپنے ماں باپ کے پاس رہ کر علاج کروانے دیں ۔۔۔۔۔
انکی بیٹیاں بھی اپنے باپ کا یا کوئی اپنے بھائی اور شوہر کی راہ تک رہی ھے ۔۔۔
خدارا اگر آپ کے بس کی بات نہیں تو فقط چار حروف کی تقریر کیجے اور قوم کو اصلی صورتحال سے آگاہ کرکے دوبارہ الیکشن کروایں ۔۔۔۔۔۔
مزید مخلصانہ مشورہ یا تو سینٹ رکھیں یا اسمبلیاں یہ جو جونکیں قوم کا خون چوس رہی ہیں ان سے نجات دلاجایں یہی آپ کا اس قوم پر احسان ھوگا ۔۔۔۔
یقین جانیے عوام کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کس کس نے کیا کیا انہیں تو اپنی دال روٹی کی فکر ھے۔۔۔
ماں کو اپنے بچے ہی فکر ھے جو دودھ پی رھا ھے ماں کھانا نہیں کھاے گی تو دودھ کہاں سے اترے گا اور بچہ تو دودھ کے سہارے زندہ ھے ماں کو خوراک چاہیے اسے کیا پتہ۔۔۔
آئی ایم ایف کیا ھے قرضہ اور کرپشن کیا ھے ؟؟؟؟
غریبوں کو اپنے بوڑھے ماں باپ کی دوائیوں کی فکر لگی ھے انہیں گیس کے بڑھتے ھوے نرخوں سے تکلیف ھے انہیں دال سستی چاہیے سبزی سستی چاہیے۔۔۔
لیکن یہ سب کچھ کیونکر ممکن ھوگا اگر آپ کی منیجمنٹ سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ ھوجاے تب۔۔