اس تقریب میں موجود سکولوں کے طلبہ اور طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے اس موقع پر ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے چشتیاں تحصیل بھر کے مختلف علاقوں سے شہید ہونے والوں کے ورثہ کو اعزازی شیلڈیں اور تعریفی اسناد تقسیم کیں اس موقع پر تمام شرکاء نے بھارت کو یہ واضع پیغام دیا کہ پاکستان کے شہداء کو زندہ قومیں ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور آ ج کے اس یوم دفاع کو پوری پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر بھی منا رہی ہے اور ساتھ اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے کشمیر ی بھائیوں کی سیاسی سماجی و سفارتی حمایت مرتے دم تک جاری رکھے گا کیونکہ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے اور دن دور نہیں ہے جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا انشاءاللہ۔
رانا محمد ارشد تحصیل بیوروچیف نیوز ٹاٸم چشتیاں