• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟میجرجنرل آصف غفور

Sep 7, 2019

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پرکہا ہے کہ مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟کیاناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے اکاﺅنٹ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر کہا ہے کہ مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟کیاناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟۔میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کیاچندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کاہاتھ ہے؟کیاانڈین سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے؟میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کیاہندوتواکےخلاف بلندآوازوں نے مشن چندریان کوچکناچورکردیا؟چاندکوچھوڑیں ہندوتواکہیں بھی نہیں لےکرجاسکتی،مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟۔واضح رہے کہ میجرجنرل آصف غفور پاک فوج میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر فائز ہیں،انہوں نے یہ ٹوئٹ اپنے پرسنل سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے کیا ہے۔