• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

عبدالقادر کا انتقال، پاک بھارت انڈر19 ٹیموں کے میچ میں ایک منٹ کی خاموشی

Sep 7, 2019

کولمبو(نمائندہ خصوصی)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال کے باعث پاک بھارت انڈر19 ٹیموں کے میچ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،اے سی سی ایشیا کپ میچ میں پاکستانی کرکٹرز نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اے سی سی ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،لیجنڈ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر پاک بھارت انڈر ٹیموں کے میچ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،اے سی سی ایشیا کپ میچ میں پاکستانی کرکٹرز نے بازوﺅں پرسیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں ۔