اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا ’کینسر‘ ڈسپرین سے ٹھیک نہیں ہوگا،اس کے لیے بڑے آپریشن کی ضرورت ہے۔مشیر برائے اطلاعات نے آئی جی پنجاب کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا پتا لگانے کے لیے ’منجی تلے ڈانگ پھیریں۔فردوس اعوان نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے کینسر کا علاج ڈسپرین سے نہیں ہوگا۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے یونیفارم میں ملبوس عورت کی طرف سے تحفظ مانگنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ خواتین پر تشدد معاشرتی رویوں کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ تھپڑ کھانے والی لیڈی کانسٹیبل کے پیٹی بند بھائی نے وکیل کو ریلیف دینے کے لیے ایف آئی آر میں غلط نام کا اندراج کیا۔