• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایچ او عابد بھلہ کی شاندار کارگزاری ساہیوال کی تاریخ کا قیمتی موبائل فون برآمد،

Sep 8, 2019

ساہیوال(بیورورپورٹ)ایس ایچ او عابد بھلہ کی شاندار کارگزاری ساہیوال کی تاریخ کا قیمتی موبائل فون برآمد،ملزم گرفتار فرید ٹاؤن پولیس نے ضلع کے سب سے قیمتی موبائل فون کی چوری کا عقدہ حل کر لیا شعبہ نفسیات کی طالبہ نازیہ تبسم کا پونے دو لاکھ روپے مالیتی فون کچھ عرصہ قبل ہاسٹل سے چوری ہو گیا تھا جو پولیس کیلئے ایک چیلنج کیس بنا ڈی پی او کیپٹن محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ایس ایچ او فرید ٹاؤن انسپکٹر حاجی عابد حسین بھلہ اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنٹفیک وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمتی موبائل فون کے چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ موبائل برآمد کرتے ہوئے مدعیہ کے حوالے کر دیا حاجی عابد بھلہ کا شمار پنجاب پولیس کے ان افسروں میں کیا جاتا ہے جنہیں پیچیدہ اور اندھے کیس حل کرنے میں ملکہ حاصل ہے موبائل کی مالکہ اوران کے اہل خانہ و معززین علاقہ نے قیمتی موبائل کی برآمدگی پر ایس ایچ او عابد بھلہ اوران کی ٹیم کونقد انعام دینے کی کوشش کی تو عابد بھلہ نے برآمدگی کو اپنا فرض اور ڈی پی اوصاحب کی حکمت عملی وہدایت قرار دیتے ہوئے مدعیہ کے اہلخانہ کی پیشکش شکریہ کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کر دیا