کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے ماہرہ خان سے دوستی نہ ہونے پر خاموشی توڑ دی اور اپنے ایک انٹرویو یں بتایا کہ ماہرہ خان اور میں آپس میں دوست نہیں لیکن اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی مسٔلہ ہے، درحقیقت ماہرہ اور میرا کسی بھی طرح سے ملنا جلنا نہیں ہوا کیوں کہ ہم دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام ہی نہیں کیا، لوگ بس بغیر کسی وجہ کے بات کا بتنگڑ بناتے ہیں۔صبا قمر نے کہا کہ ماہرہ کا اپنا اور میرا اپنا ایک مقام ہے اور کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا، ماہرہ خان اپنی جگہ پر رہتے ہوئے بہترین کام کر رہی ہیں اور مجھے یہ لگتا ہے کہ میں اپنی چھوٹی سی دنیا میں اچھا کام کر رہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ ذاتی طور پر مجھے ماہرہ خان سے کوئی مسٔلہ نہیں۔