کراچی(غلام مصطفے عزیز )رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکیٹری وزارت بین الصوبائی روابط محترمہ صائمہ ندیم نے سبیل کا دورہ کیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محترمہ صائمہ ندیم نے جوہر موڑ پر لگائی گئی7 محرم الحرام کی سبیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی وومن ونگ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی سابقہ صدر حنا بلقیس، کورڈینیٹر ڈاکٹر طوبہ اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔