• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

”نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو پیغام پہنچا دیاہے کہ ۔۔“ ن لیگ کے رہنما نے بڑا اعلان کر دیا

Sep 10, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کولانگ مارچ کی حمایت کا پیغام پہنچا دیا ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہناتھا کہ ملک میں مہنگائی اور غیر یقینی کی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد سرمایہ کار ملک سے اپنا سرمایہ نکال کر جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ذوالفقارعلی بھٹو کو ایٹم بم بنانے کی سزا دی گئی اسی طرح میاں نواز شریف کو ملک میں سی پیک جیسا بڑا اقتصادی منصوبہ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ جا کر مقبوضہ کشمیر، ایران پالیسی اور سی پیک جیسے ملکی مفادات کا سودا کیا ہ جس پر عوام مشتعل ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ اگر حزبِ اختلاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں تو حکومت مجبور ہو جائے گی کہ وہ ملک میں نئے انتخابات کرائے۔