دادو: دادو کے قریب بھان سیدآباد میں کاروکاری روایت برقرار، ایک اور حوا کی بیٹی کاروکاری الزام میں قتل ہوگئی۔
دادو:ملزم علی گوہر رودھنانی نے اپنی شادی شدہ چھوٹی بہن 25 سالا مسمات آمنہ کو سینے پر پسٹل کے فائر کرکے قتل کردیا،
دادو: مقتولہ کی لاش بھان سیدآباد پولیس نے تحویل میں لے لی، ملزم گرفتار اور پسٹل کو برآمد ، پولیس ذرائع
دادو: بھان سید آباد میں یہ کاروکاری روایت کے طور پر دوسرا واقعہ رونما ہوا ہے۔
دادو:پندرہ روز قبل بھی کاروکاری کے الزام میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی تھی۔
دادو: شہریوں کا کاروکاری الزام کی زد میں قتل و غارت پر وزیر اعلیٰ سندھ سے نوٹیس کی اپیل۔
شاہ محمدلغاری دادو