لندن (نمائندہ خصوصی)انگلینڈ نے ایشز سیریز میں اوول ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا، اوپننگ بیٹسمین جیسن رائے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے ڈراپ کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جیسن رائے نے حالیہ ایشز سیریز کے چار میچوں میں 13 اعشاریہ 75 کی اوسط سے مجموعی طور پر 110 رنز بنائے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ انفرادی اسکور 31 رنز ہے۔پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو2-1 کی برتری حاصل ہے، میزبان انگلینڈ ہر صورت سیریز کا اختتام 2-2 سے کرنا چاہتی ہے۔فاسٹ بولر کریگ ایورٹن بھی اوول ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔اوول ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم جوئے روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، اسٹیورٹ براڈ، رورے برنز، جوز بٹلر، سیم کرن، جوئے ڈینلی، جیک لیچ، بین اسٹوکس اور کرس ووکس پر مشتمل ہے