• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ، ون ڈے پریکٹس میچ بھی کھیلا

Oct 24, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں نے آج ٹریننگ کیمپ میں ون ڈے پریکٹس میچ کھیلا، مختصر دورانئے کے کیمپ میں کوویڈ 19 ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ قذافی سٹیڈیم اہور میں جاری ہے جہاں آج کھلاڑیوں نے پریکٹس ون ڈے میچ کھیلا، گزشتہ روز کھلاڑیوں نے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا ، اس دوران کوویڈ 19 پروٹوکولز کا خاص خیال رکھا گیا۔

بائیو سیکور ببل میں ہونے کے باوجود کوشش کی گئی کہ ایک جگہ زیادہ رش نہ ہو، گروپس میں کھلاڑی ٹریننگ کرتے رہے جبکہ نیٹس بھی الگ الگ لگائے گئے۔ اس دوران گراﺅنڈ سٹاف کو کھلاڑیوں کے قریب جانے یا گیند کو پکڑنے کی اجازت نہیں تھی اس لئے کرکٹرز اور آفیشلز باﺅنڈری طرف جانے والی گیندوں کو پکڑنے کیلئے خود جاتے رہے جبکہ نیٹ باﺅلرز کو بھی ٹیم کے ساتھ بائیو سیکور ببل میں رکھا گیا ہے جن کی تعداد 4 ہے۔