• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی کرکٹ ٹیم کس حکمت عملی کے ساتھ زمبابوے کے خلاف میدان میں اترے گی?کپتان بابر اعظم نے عزائم ظاہر کردئیے

Oct 25, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ چند ماہ بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور اس میں جارحانہ حکمت عملی اپنا کر و ہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر عالمی رینکنگ کی ٹاپ ٹیموں میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق مقامی ہوٹل میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بحثیت مجموعی ہمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ، تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔بابراعظم نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں ہمیں ہوم ایڈوانٹج حاصل ہوگا مگر ہم اسٹیڈیم میں مداحوں کی کمی ضرور محسوس کریں گے، کوشش کریں گے کہ اپنی کارکردگی کے ذریعے گھروں میں بیٹھے فینز کو کووڈ 19 کی صورتحال میں خوشی کا موقع فراہم کرسکیں۔