بوریوالا ( انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی) تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن میں حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے کنسٹیبل محبوب علی کے اعزاز میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں تھانہ ماڈل ٹاؤن کا سٹاف نے بھی موجود تھا. تقریب کے دوران کنسٹیبل کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ریفریشمنٹ بھی کی گئی. اس موقع پر تھانہ ماڈل ٹاؤن کے سٹاف نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس کنسٹیبل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں جنکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاتا ہم ریٹائرمنٹ محکمہ کا ایک حصہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیاجا سکتا ہے۔آج محکمہ محنتی ورکرز سے محروم ہو گیا مگرخوشی اس بات کی ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمان نے محکمہ میں اچھا وقت گزارا اور آنے والوں کیلئے بہترین مثال قائم کی ہے۔ جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے کنسٹیبل محبوب علی نے کہا کہ آج ریٹائر منٹ کے موقعہ پر شاندار تقریب کے انعقاد سے سٹاف نے ان کیساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے کہ وہ اچھی یادیں لیکر محکمہ سے رخصت ہورہے ہیں۔37سال کے عرصہ کے دوران تمام پولیس ملازمان کے ساتھ ایک خاندان کی طرح وقت گزرا جو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا محکمہ پولیس میں نوکری کے دوران پولیس کے مختلف شعبوں میں فرائض سرانجام دیے اور بطور پولیس آفیسرباعزت ریٹائرڈ ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں.آخر میں ریٹائرڈ کنسٹیبل کو سرکاری گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ گھر بھی چھوڑا گیا.