• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پاکستان کی میزبانی کا حق ادا کر دیا، شاندار بیان جاری کر دیا

Nov 2, 2020

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تاوینگواموکوہلانی نے پاکستان میں کھیلوں کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دیگر بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تاوینگوا موکوہلانی کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ کی دنیا کا اہم رکن ہے، یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی دنیا کو بہت نامور کھلاڑی دئیے، سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی شاندار ہیں یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہمیں لگتاہے کہ ہم اپنے گھر پرہیں، پاکستان کی میزبانی پر شکر گزار ہیں، ہمارا بہت خیال رکھا جا رہا ہے، دیگر بین الاقوامی ٹیمیں بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمارے بھارتی کوچ کو ویزہ جاری کر دیا تھا تاہم بھارتی حکومت نے ہی اپنے سفارتخانے کے ذریعے انہیں دورہ پاکستان سے روکنے کی درخواست کی۔

نامعلوم خواتین 20 سالہ نوجوان لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال کے مین گیٹ پرچھوڑ کر فرار
پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ زمبابوے کے ساتھ کرکٹ کے تعلقات بہت پرانے ہیں، پاکستان نے زمبابوے کی آغاز میں بہت مدد کی، زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پہلا انٹرنیشنل دورہ پاکستان کا ہی کیا تھا، امید ہے زمبابوے دوبارہ عالمی سطح پر اچھی ٹیم بن کر ابھرے گی۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کل پاکستان پہنچے گی اور لاہور کے علاوہ کراچی بھی جائے گی جبکہ ہم اس تمام عرصے کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کے مشکور ہیں، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے دورے بھی آئندہ سال متوقع ہیں۔