• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی کرکٹر ثنا میر نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا

Sep 13, 2019

لاہور(ویب ڈیسک) ایشیا سوسائٹی نے براعظم کے سب سے بڑے گیم چینجر ایوارڈ کیلیے ثنا میر کو منتخب کرلیا ہے۔ایشیا میں کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی فہرست میں پاکستانی کرکٹر کا نام بھی شامل ہوگیا۔ثنا میر کو یہ اعزاز دنیا کی پانچ دیگر خواتین کے ساتھ دیا جائے گا جنھوں نے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، انھوں نے کہا کہ میں کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتی ہوں۔یاد رہے کہ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد 24اکتوبر کو نیویارک میں کیا جائے گا۔