کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 88 ہزار 200 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 617 روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی تھی۔