• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

تبدیلی سرکار بھی صحافیوں کو تحفظ دینے میں پوری طرح ناکام ہے۔

Sep 13, 2019

اناللہ وانا الیہ راجعون
”میں جانتا ہوں میری لاش ملے گی اک دن کسی ویرانے سے“ ”میرا قلم اکثر ضمیر فروشوں کے خلاف لکھتا ہے“

”حوصلہ رکھتا ہوں بلند دل کو تسلیاں دے کر“
”سر جھکاتا نہیں بے خوف و خطر لکھتا ہوں“
”موت آنی ہے تو آجائے مجھے ڈر کیسا“
”میں تو بس حق پرستوں کی بات لکھتا ہوں“

نیوز ٹائم کے وہاڑی کے ایریا رپورٹر انضمام الحق اور مرکز وہاڑی کے صحافیوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ تبدیلی سرکار بھی صحافیوں کو تحفظ دینے میں پوری طرح ناکام ہے۔ سیون نیوز میلسی کے رپورٹر ظفر عباس کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا لیکن پولیس انتظامیہ سوائے تسلیاں دینے کے کچھ نہ کر سکی۔ پولیس کے اس غیر ذمہ دار روایہ کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں، اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔ غم کی اس گھڑی میں لواحقین اور صحافی برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک مرحوم کے گناہوں کی بخشش فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ پاک مرحوم کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔۔
”بچھڑا وہ کچھ اس ادا سے کہہ رت ہی بدل گئی“
”اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا“

رپورٹ….
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی