• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرین سیمی پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟

Nov 13, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈیز اور پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر مرتبہ پی ایس ایل کی رونق میں اضافے کا باعث بننے والے ڈیرن سیمی اس بار لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پاکستان نہیں آئیں گے۔ ویسٹ انڈیز اور پشاور زلمی کے سابق کپتان فلائٹ کی معطلی اور متبادل ٹرانزٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت سے محروم ہیں۔ پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی عدم موجودگی کے پیش نظر اپنے سکواڈ میں صہیب مقصود کو شامل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے مچل میک جو کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے آئیسولیشن قوانین کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں جن کی جگہ جنوبی افریقہ کے وین پارنیل کو بطور متبادل اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا ہے جو کراچی پہنچ چکے ہیں۔