• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی کنگز کی ”جان“ بابراعظم کا ڈین کیلئے خصوصی پیغام

Nov 19, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں فاتح کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے جیت سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے خصوصی پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے ڈین جونز کی تصویر اور ٹرافی تھامے کراچی کنگز کی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈینو، کوچ ہم نے اپنا کام پورا کیا۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز ، لاہور قلندرز کو شکست دے کر چیمپین بن گیا۔ کراچی کنگز کو فتح دلانے میں بابر اعظم نے اہم کردار ادا کیا اور متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔ بابر اعظم نے فائنل میں بیسٹ بیٹسمین آف دی لیگ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ کے ایوارڈز اپنے نام کئے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی بابر اعظم کی پرفارمنس سے حیران دکھائی دے رہی ہے۔