• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سپر لیگ کی ڈریم ٹیم کا اعلان ہو گیا ، لاہور قلندرز کے کتنے کھلاڑی شامل ہیں ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

Nov 20, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ 2020 کی ڈریم ٹیم کا اعلان کر دیا گیاہے جس میں لاہور قلندرز کے چھ اور کراچی کنگز کے تین کھلاڑی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے علامیہ جاری کیا گیاہے جس میں بتایا گیاہے کہ چار رکنی جیوری نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 2020 کا اعلان کیاہے ، جیوری کے مطابق اس ٹیم کی قیادت اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے سپرد کی گئی ہے ، اس ٹیم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں پی ایس ایل فائیو کی رنراپ ٹیم لاہور قلندرز کے چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے ، جبکہ فاتح ٹیم کراچی کنگز کے تین کھلاڑی اس کاحصہ بنے ہیں ۔اس کے علاوہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ایک ایک کھلاڑی شام ہیں ۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ، محمد حفیظ، کرسلین ، بین ڈنک ، ڈیوڈ ویسا ، فخر زمان شام ہیں جبکہ کراچی کے بابراعظم ، محمد عامر ، ایلکس ہیلز جبکہ پشاور زلمی سے نوجوان بلے باز حیدر علی ، کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز سے محمد حسنین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان شامل ہیں جو کہ اس ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ۔

پی سی بی کا کہناتھا کہ اس ڈریم ٹیم کو چاررکنی جیوری نے منتخب کیاہے جس میں کمنٹیٹر بازید خان ، رمیز راجہ ، عروج ممتاز اور ندیم خان شامل ہیں ۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب میں کرکٹ سے متعلق مختلف محرکات کو پیش نظر رکھا گیاہے ، جن میں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کے میچ پر اثرات ، کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹیم کا بہترین کمبی نیشن نمایاں ہیں ۔