• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں عمراکمل کا فکسنگ کا الزام، آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی اہم شخصیت اچانک پاکستان پہنچ گئی

Sep 14, 2019

کراچی(ویب ڈیسک) آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسر اسٹیو رچرڈسن اچانک کراچی پہنچ گئے، انھوں نے جمعے کونیشنل سٹیڈیم میں سابق ٹیسٹ کرکٹر منصوراختر سے بند کمرے میں ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی،ایکسپریس کے مطابق رچرڈسن نے سابق کرکٹر سے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں عمراکمل کی جانب سے ان پر فکسنگ کی پیشکش کے الزام پر معلومات حاصل کیں، وہ مزید کچھ دن کراچی میں قیام کے دوران چند دیگر سابق کرکٹرز سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے الزام عائد کیا تھاکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ان کو کینیڈا میں اپنے ہوٹل بلایا،لابی میں ملاقات کے دوران منصور اخترنے ان کومیچ فکسنگ کی پیشکش کیساتھ یہ کہاکہ وہ جہاں چاہیں رقم فراہم کردی جائے گی۔دوسری جانب منصور اختر نے اپنے موقف میں کہا تھا کہ ان کی اسٹارکرکٹر سے ملاقات ضرور ہوئی لیکن فکسنگ کے حوالے سے کوئی پیشکش نہیں کی، آئی سی سی نے بھی ان سے پوچھ گچھ کی جس پر یہی موقف اپنایا تھا۔