مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر آج ایل او سی پر بھمبر سیکٹر کا دورہ کریں گے ،وزیراعظم آزادکشمیر متاثرین سے ملاقات اور احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر آج ایل او سی پر بھمبر سیکٹر کا دورہ کرینگے، وزیراعظم آزادکشمیر ایل او سی کے متاثرین سے ملاقات اور احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔