• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور میں 30سال بعد جنرل ہسپتال بنایا جائے گا،فردوس عاشق اعوان

Dec 20, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ لاہور میں 30سال بعد جنرل ہسپتال بنایا جائے گا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستر پرمشتمل ہسپتال بنایا جائے گا،وزیراعلیٰ نے سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔

معاون خصوصی کاکہنا ہے کہ ماضی کے شوبازوں نے آبادی کے پیش نظر صحت کی سہولتیں نہ بڑھائیں،بزدارحکومت ان محرومیوں کا مداوا کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے، 2021 تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈدینے کیلئے کوشاں ہیں