• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

واٹربورڈ شہر میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیوریج کے انگنت مسائل پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیاب ہوچکا ہے۔ انجینئر اسد اللہ خان

Sep 15, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ شہر میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیوریج کے انگنت مسائل پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیاب ہوچکا ہے، واٹر بورڈ ملازمین نے بارشوں کے پانی کی باعث دھنسنے والی چھوٹی بڑی تقریبا 160سیوریج لائنوں کی تبدیلی، سیوریج اوور فلو کے خاتمے، لائن لیکیجزکی مرمت، پانی کی خستہ و بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی، مین ہولز کی صفائی سمیت دیگر کام چیلنج سمجھ کر کئے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمدہوئے ہیں، فراہمی و نکاسی آب کی مزید شکایات کے خاتمہ کیلئے واٹربورڈ کا عملہ مصروف عمل ہے۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ نے بارشوں کے بعد اور عشرہ محرم کے دوران واٹر بورڈ کے افسران، محنت کشوں خصوصا ہیلتھ ورکز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے اور کثیر آبادی والے شہر سے مجموعی طور پر فراہمی ونکاسی آب کی بڑی شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے ، واٹر بورڈ ملازمین شہریوں کی خدمت اور انہیں فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے دوران بھی فرائض ادا کرتے ہیں، ان کا یہ جذبہ لائق تحسین ہے ،علاوہ ازیں واٹر بورڈ نے شہر سے فراہمی و نکاسی آب کی متعدد شکایات کا ازلہ کردیا ہے، جبکہ دیگر کے حل کیلئے کام جاری ہے، نور مسجد پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں 110 ایم ایم کی لائن تبدیل کی جارہی ہے، میٹرو ویل یوسی 4 سائٹ میں دھنسنے والی15 انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے، وحید آباد گلبہار میں سیوریج اوور فلو کی شکایت کو تین دن کی جدوجہد کے بعد ختم کردیا گیا ہے، بکرا پیڑی سائٹ ٹاؤن یوسی7میں 6 انچ قطر کی پائپ لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے جبکہ یوسی 6 میں پانی کی لائن میں پیدا ہونے والا رساؤ بند کردیا گیا ہے، حب ریور روڈ بلدیہ میں18انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی کرکے اوور فلو کا خاتمہ کردیا گیا ہے، میٹرو ویل سائٹ ٹاؤن یوسی 4 میں دھنسنے والی 15 انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا گیا، ریکسر پرانا گولیمار یوسی6 میں 18انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی کرکے نکاسی آب کی شکایت نمٹا دی گئی، سعودآباد مدینہ کالونی یوسی 5 میںسیورکلینگ مشینوں کی مددسے نکاسی آب کی شکایت دور کی گئی، نابینا اسکول لانڈھی کے قریب15 انچ قطر کی پانی کی لائن سے درختوں کی جڑیں نکال کر علاقہ میں پانی کی قلت کا خاتمہ کیا گیا،کھوکھرا پار کے علاقہ میں سیوریج اوور فلو کی شکایات کا خاتمہ کرنے کیلئے جلبانی گوٹھ سے شہید چوک تک 24 انچ قطرکی سیوریج لائن کی ونچنگ مشین کے ذریعہ صفائی کی گئی، کلفٹن برج کے قریب پانی کی 24 انچ قطر کی لائن لیکیجز کا خاتمہ کیا گیا، شریف آباد ضلع وسطی کی نکاسی آب کی لائنوں کی وینچنگ مشنیوں کے ذریعہ صفائی کی گئی، نصرت بھٹو کالونی بلاک جے نارتھ ناظم آباد میں 33 انچ قطر کی پھٹنے والی لائن کی دو مقامات سے مرمت کرکے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی، گلبرگ چورنگی میں پانی کی خستہ لائن ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کی گئی، اورنگی ٹاؤن یوسی 18میں 12 انچ قطر کی لائن کی مرمت کی گئی، بہار کالونی لیاری کے مین ہولز اور سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے نکاسی آب کا نظام بہتر کیاگیا، اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار سیکٹر15میں12 انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کرکے فراہمی آب میں بہتری لائی گئی، لانڈھی 36جی کے علاقہ میں 16انچ قطر کی لائن کو درست کیا گیا، پی آئی بی کالونی مسجد غوثیہ کے قریب دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کرکے علاقہ سے سیوریج کاپیچیدہ مسئلہ حل کیا گیا، کیماڑی کے علاقہ گریکس میں 24 انچ قطر کی سیوریج لائن ڈالنے کا کام کیا گیا، جناح ہسپتال کے سامنے33 انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن میں ہونے والے لیکیجز کا خاتمہ کیا گیا، بلاک 3 ناظم آباد میں15انچ قطر کی سب مین سیور لائن کو تبدیل کرکے علاقہ سے سیوریج اوور فلو کا خاتمہ کیا گیا۔