• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

دہری شہریت کیس،سابق چیئرمین نادراطارق ملک بےگناہ قرار

Sep 16, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)لاہور کی مقامی عدالت نے دہری شہریت کیس میں سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کیخلاف دہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی، طارق ملک کیخلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا ،جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو بے گناہ قرار دیدیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے طارق ملک کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا،فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ طارق ملک نے دہری شہری نہیں چھپائی،جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 2صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا۔