اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت جاری ہے،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے ،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی پارٹی الیکشن چیلنج ہواتھا،اس کاکیانتیجہ نکلا؟کیااس میں ہم نے کہاتھاکہ یہ ہمارے دائرہ کارمیں نہیں آتا؟چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی میں نائب صدرکے اختیارات کے بارے میں آگاہ کریں،وکیل ن لیگ نے کہا کہ ن لیگ میں نائب صدرکے پاس کوئی اختیارنہیں،اعزازی عہدہ ہے،پی ٹی آئی کے وکیل حسن مان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے نااہل،سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا،ممبر خیبرپختونخواارشاد قیصر نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے کا ہے،الیکشن ایکٹ میں نااہل سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق203کوآرٹیکل63،63،62 اے کیساتھ پڑھنے کاکہاہے،پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر رائے حسن نواز کو ان ہی گراؤنڈز پر نااہل کیاگیا،وکیل پی ٹی آئی حسن مان نے کہا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں پارٹی عہدہ رکھنے کےلئے اہل نہیں۔