• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ایشز سیریز ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں ٹیسٹ میں ناقابل یقین مارجن سے ہرادیا

Sep 16, 2019

اوول (نمائندہ خصوصی) ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلین ٹیم کو 135 رنز سے شکست دے دی ۔ انگلینڈ کی فتح کے ساتھ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔

اوول کے کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے جانے والے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 263 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں میتھیو ویڈ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ ویڈ نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 117 رنز بنائے لیکن ان کا یہ سکور بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو ویڈ کے بعد سب سے زیادہ سکور مارش نے بنائے ہیں جو صرف 24 ہیں۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں سٹیو سمتھ 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ لابوس چینج نے 14 ، ڈیوڈ وارنر نے 11 اور ہیرس نے صرف 9 رنز سکور کیے۔

پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی فتح کے بعد ایشز سیریز دونوں ملکوں کے مابین 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔